تین جنوری کو پاورلوم پریشد رکن اسمبلی رئیس شیخ،پرتاپ ہوگاڑے کی مالیگاؤں آمد اسٹڈی گروپ و جائزہ کمیٹی کی بنکروں اور تنظیموں سے ملاقات
موجودہ رکن اسمبلی مفتی اسماعیل کی پاورلوم صنعت کو لیکر کوئی دلچسپی نہیں، شہر بنکر نمائندگی سے محروم
شان ہند فیبرکس پر سماجوادی پارٹی کی پریس کانفرنس، مستقیم ڈگنیٹی و شان ہند کا اظہار
مالیگاؤں ٢٥ دسمبر ٢٠٢٣ / ابو عاصم اعظمی و رئیس شیخ نے مہاراشٹر کے مسلمانوں کے مسائل پر آواز بلند کی، چاہے مسلم ریزرویشن ہو یا فرقہ پرستی کی بات ہو یا پاورلوم کے مسائل ہو ،ہر مسائل پت انہوں نے آواز اٹھائی ۔ابو عاصم اعظمی نے جس طرح پاورلوم مسائل کو اٹھایا اس پر چندرکانت پاٹل نے تیقن دیا اور مسلہ کو حل کرنے کی بات کہی۔یہ قابل نمائندگی ہے ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار مستقیم ڈگنیٹی نے کیا ۔موصوف شان ہند فیبرکس پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ سادے پاورلوم اور رنگین پاور لوم کے مسائل جاننے کیلئے رئیس شیخ کی ایماء پر سرکار نے اسٹڈی گروپ بنایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ مالیگاؤں شہر کے نمائندے کا دبدبہ نہیں ہے جو بنکر کی نمائندگی کرنے سے قاصر ہیں ۔اس لئے ہم نے رئیس شیخ اور پرتاپ ہوگاڑے کو تین جنوری کو مالیگاؤں میں مدعو کیا ہے ۔بنکر لانس میں ایک پروگرام بنام پاورلوم پریشد کا انعقاد رات بعد نماز عشاء کیا جارہا ہے ۔جہاں پاورلوم مسائل کمیٹی کے نمائندوں کو بتائیں جائیں گے اور ایک مضبوط لائحہ عمل تیار کرتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کی تجاویز پیش کی جائے گی ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ پہلے سے ہی شہر پاورلوم مسائل سے دوچار ہیں اور ستم ظریفی یہ ہے کہ کلکتہ پاور کمپنی سے دوہرا عذاب شہر پر لادا گیا۔ مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم رئیس شیخ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے مالیگاؤں کے مسائل اسمبلی میں بلند کئے اور مالیگاؤں آنے کیلئے رضا مند ہوئے ۔
سماجوادی لیڈر مستقیم ڈگنیٹی نے موجودہ رکن اسمبلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہری ایم ایل اے کو دلچسپی نہیں ہے،اسمبلی اجلاس کو موصوف پکنک پوائنٹ مانتے ہیں ۔میں یہ مانتا ہوں کہ ایم ایل اے بنکر ہی نہیں ہے ۔
اس موقع پر شان ہند نے کہا کہ نہال احمد نے پوری زندگی میں پاورلوم صنعت کو بچانے کیلئے کوشش کی ۔لیکن آج مالیگاؤں سے بنکر نمائندگی انتہائی کمزور ہے ۔ایوان میں مالیگاؤں کی نمائندگی کرنے والا کوئی نہیں ہے اس لئے ہم نے سماجوادی پارٹی کی جانب سے اسمبلی میں آواز اٹھائی اور ابو عاصم اعظمی و رئیس شیخ نے پاورلوم کے مسائل پیش کئے ۔اسی لئے ایک جائزہ کمیٹی کی تشکیل سرکار نے دی ہے۔موجودہ ایم ایل اے کی کوئی کوشش نہیں اور نہ ہی انہیں لوم کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی ہے ۔اسی لئے انہیں کمیٹی میں حکومت نے شامل نہیں کیا ہے ۔یہاں مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ موجودہ ایم ایل اے کے تعلق سے کہا کہ ہماری اس کارروائی کے بعد صرف ایک میمورنڈم دیکر نمائندگی کا ڈھنڈورا پیٹنے کی کوشش کریں گے لیکن وہ نمائندگی نہیں کہلائے گی بلکہ نمائش کہلائے گی ۔


ایک تبصرہ شائع کریں