اپوزیشن جماعتوں کو آصف شیخ کا چیلینج ، ذاتی مفاد کیلئے قوم سے غداری مہنگی پڑے گی، قوم کے غداروں کو شہر میں بے نقاب کیا جائے گا
کارپوریشن، پولس انتظامیہ ، پرانت ،ایف ڈی او کو آخری ہدایات، سینٹرل حلقہ کیساتھ انصاف کیا جائے ورنہ سخت اندولن کا سامنا کرنے تیار رہیں
اب سیاست میں شام دام دنڈ بھید سب استعمال کیا جائے گا، شیخ رشید کے نقش قدم پر شہر میں سیاست کریں گے، بارہ جنوری کو این سی کا تاریخ ساز جلسہ لینے کا فیصلہ
کارپوریشن کو اپنے باپ کی جاگیر سمجھ کر لوٹنے والوں کو کرارہ جواب دیا جائے گا، کشتیاں جلا کر سیاست آنے والے بھی بدعنوانی میں ملوث
مالیگاؤں (راست نامہ نگار) آج سے بیس سال قبل اس وقت میرے ہاتھ اور پیر کانپ رہے تھے جب میں الیکشن میں پہلی مرتبہ شیخ رشید صاحب کے سامنے اسٹیج سے تقریر کررہا تھا اور آج شیخ رشید صاحب کے بغیر انکی کرسی پر بیٹھ کر اس میٹنگ سے تقریر کرتے ہوئے میرے ہاتھ پیر کانپ رہے ہیں ۔شیخ رشید صاحب کے دبدبہ کو ہم باقی رکھیں گے، لڑینگے اور جیتنگے، ہم نہ ڈرنے والے ہیں نہ دبنے والے نہ جھکنے والے ہیں۔اسطرح کے جملوں کا اظہار آج ہزار کھولی رابطہ آفس پر منعقدہ اہم فیصلہ کن میٹنگ میں پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے کیا۔ ورکروں سے بھی انہوں نے کہا کہ ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ہم اللہ کی ذات سے پر امید ہیں ۔ہم سب مل کر شیخ رشید صاحب کی کمی کو محسوس نہیں ہونے دینگے اور عوامی کام کاج کرتے رہیں گے ۔
آصف شیخ نے کہا کہ سرکاری انتظامیہ کمشنر، کلکٹر سب جانتے ہیں کہ ہم سے دشمنی کی کتنی مہنگی پڑتی ہیں، کمشنر کا ٹرانسفر بھی میرے لیٹر پر ہوا، کمشنر پر ایم ایل اے ،منتری و سرکار کی سرپرستی تھی لیکن جیت ہماری ہوئی، آصف شیخ نے کہا کہ آج شہر میں کچھ سیاسی لیڈران مالیگاؤں شہر سے و قوم سے غداری کررہے ہیں ۔اور فرقہ پرست لیڈران کا ساتھ دیکر شہر کو کھوکھلا کررہے ہیں ۔پچاس کروڑ روپے کا نگر اتھیان کا ٹینڈر جاری ہوا اس میں سینٹرل اسمبلی حلقہ کیلئے صرف سات کروڑ روپے دیا گیا اور ہمارا حصہ پندرہ کروڑ روپے کا لگ گیا ۔سیاسی جماعتوں کو آصف شیخ کا چیلینج کہ ایک ٹینڈر مینج کرکے بتاؤ، ذاتی مفاد کیلئے قوم سے غداری کررہے ہیں ۔ہم شہر بھر میں انہیں بے نقاب کریں گے، انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم ٹینڈر معاملہ میں بھی صرف نے ہم نے آواز بلند کی اور لڑائی لڑی، جیت حاصل کیا اور شہر کا 110 کروڑ روپے لوٹنے والوں سے بچا لیا ۔آصف شیخ نے نئے میونسپل کمشنر سے گزارش کی کہ آپ ٹینڈر کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے بوگس کاغذات کے معاملے میں ٹینڈر ہولڈر پر کیس درج کریں ۔ہم چمچہ گیری نہیں کرتے ۔ہم شہر کے ساتھ بھید بھاؤ نہیں کرتے ۔ہماری لڑائی یہی تھی کہ شہر کے ساتھ ناانصافی نہیں چلے گی ۔میری لڑائی ان سے ہے جو کارپوریشن کو اپنے باپ کی جاگیر سمجھ کر لوٹ رہے ہیں ۔
آصف شیخ نے کہا کہ کچھ لیڈران نے کہا تھا کہ ہم کشتیاں جلا کر آئے ہیں لیکن انہوں نے بھی بدعنوانی کو چن لیا اور کشتیاں تو ہم نے جلا دی ہے اور ہم سام دام دنڈ بھید سب استعمال کیا جائے گا ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہزار کھولی رابطہ آفس سے عوامی کام کاج جاری رہیگا ۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید چیریٹیبل فاؤنڈیشن کے نام سے این سی پی بھون کی پہلی منزل پر آفس کا افتتاح جلد ہوگا اور وہاں سے میڈیکل لائن سے کام کیا جائے گا ۔تاکہ غریبوں کو آسانی ہوسکے اور فائدہ پہنچ سکے ۔آصف شیخ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شہر مسائل کی لپیٹ میں ہیں اور شہر کے سیاسی لیڈران چمچہ گیری و غداری میں مصروف ہیں ۔پولس انتظامیہ سے بھی اپیل کرتے ہوئے آصف شیخ نے کہا کہ اگر مخبر کے بولنے پر ہمارے ورکروں پر جھوٹا مقدمہ بنے گا تو ہم جواب دینگے ۔کارپوریشن کے حکام بھی چوری بند کریں ورنہ ہم انکے خلاف بھی کارروائی کریں گے ۔نئے مالیگاؤں میونسپل کمشنر سے بھی گزارش ہے کہ عوام کیساتھ انصاف نہیں ہوا تو ہم اعلان جنگ کریں گے ۔ایف ڈی او میں بھی راشن اناج کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں انہیں بھی فوری درست کیا جائے ورنہ انہیں اندر بند کردیا جائے گا ۔آصف شیخ نے کہا کہ سفید پوش سیاسی لیڈران کالے کارنامے ہمارے پاس موجود ہیں سب کو بے نقاب کیا جائے گا ۔
آصف شیخ نے کہا کہ میری تقریر یہی ہے کہ ہم شیخ رشید صاحب کی تعمیری سیاست کے گرد ہی رہے گی ۔آصف شیخ نے ورکروں سے کہا کہ آج سے شہر بھر میں تیاری سے لگ جاؤ اور جو جیسا بولے گا ویسا جواب دو انہیں ۔بارہ جنوری کو شہری لیول پر ایک ہنگامی جلسہ عام آگرہ روڈ دگڑو ائیل مل گراؤنڈ پر لیا جائے گا ۔اسطرح کا اعلان بھی عوامی فیصلہ کن میٹنگ میں کیا گیا ۔اس فیصلہ کن میٹنگ میں حافظ انیس اظہر نے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے جلسہ عام کی تجویز پیش کی۔شکیل جانی بیگ ،فاروق شیخ گنیش نگر رئیس عثمانی،صابر گوہر، سلیم انور، ریاض علی ،رضوان ممبر،اعجاز عمر ،کریم سائیکل والے ،اخلاق شاہ ،وٹھل بروے،عرفان علی عابد علی ،نہال حاجی برتن والے،سید مسلم، عبد الحد ممبر،حاجی نسیم راکیل والا، نے اپنی بیش قیمتی رائے پیش کی اور پارٹی کے تمام ورکروں سے آصف شیخ و شیخ رشید کی طرح عوامی خدمات کرتے ہوئے پارٹی کو مضبوط کرنے کی اپیل کی ۔اس میٹنگ میں شیو سینا کو چھوڑ کر فرید قریشی، فیاض قادری، شفیع اللہ خان ہوٹل والے بابو پہلوان کا این سی پی میں استقبال کیا گیا۔جبکہ شہر کے معروف شاعر واحد انصاری نے بہترین کلام پیش کر پارٹی کے ورکروں و عہدیداران کے حوصلوں کو جلا بخشی ۔یہاں پارٹی کے ورکروں میں جوش و خروش پایا گیا ۔



ایک تبصرہ شائع کریں