بزرگوں کی سرپرستی میں مرحوم شیخ رشید صاحب کے خوابوں کو پورا کرنے کا عزم، شیخ رشید کے دوستوں سے رہنمائی حاصل کرنے کی اپیل
رابطہ آفس ہزار کھولی میں آصف شیخ کی سیکڑوں بزرگوں کے ساتھ میٹنگ، ہم سکھ، دکھ اور تعمیر و ترقی کیلئے مناسب اقدام کریں گے
مالیگاؤں یکم جنوری (پریس ریلیز) ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم شیخ رشید صاحب کی رحلت کے بعد ہم انکے دوستوں کو یاد کریں اور انکے ساتھ حسن سلوک کریں ۔جس طرح شیخ رشید صاحب نے اپنی حیاتی میں اپنے دوستوں کے ساتھ اچھا سلوک کیا ہم بھی انکے ساتھ رہ کر اچھا سلوک کریں اور شیخ رشید صاحب کے دوستوں کی سرپرستی ہمارے ساتھ رہے ہم یہی چاہتے ہیں اسے لئے آپکو یہاں دعوت پر مدعو کیا گیا ہے ۔ہم خانوادہ شیخ رشید کی جانب سے آپ سب کو تیقن دلاتے ہیں کہ جس طرح شیخ رشید صاحب نے آپکے ساتھ اچھا برتاؤ کیا ہم بھی آپکے سکھ دکھ میں شامل رہیں گے اور آپکے کام کرنے کے پابند رہیں گے ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار آج یکم جنوری کو دوپہر دو بجے ہزار کھولی رابطہ آفس پر منعقدہ بزرگوں کی دعوت کے موقع پر آصف شیخ رشید نے کیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہمارے گھر اور آفس کے دروازے کھلے ہوئے ہیں ۔
جس طرح آپ شیخ رشید کی حیاتی میں ملنے آتے تھے بالکل اسی طرح آپ یہاں آتے رہیں اور اپنے مسائل پیش کریں ہم مسائل کو ہم حل کرنے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آگرہ میں، خالد شیخ، عمران شیخ، عقیل حاجی، جلیل حاجی نہ بھی ملے تو آپ یہاں شبیر چاچا و شاکر بھائی سے ملاقات کرکے اپنے مسائل حل کرواسکتے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ آپ شیخ رشید صاحب کے دوست ہیں اور ہمارے سرپرست ہیں ۔اس لئے خانوادہ شیخ رشید حاجی شیخ شفیع آپ کی سرپرستی کو برقرار رکھنے کا پابند ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ سیاست سے اوپر اٹھ ہر آپ ہماری رہنمائی کریں اور آپ ہمارا ساتھ دیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ اس شہر سے کئی بڑے بڑے سیاسی لیڈر اس دنیا سے رخصت کر گئے اور انکے خاندان والوں نے پھر کبھی سیاست کو آباد نہیں رکھا ۔ہم بھی ایسا فیصلہ کر سکتے تھے کہ اب ہمارے والد شیخ رشید صاحب نہیں رہے تو ہم بھی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لیتے لیکن شیخ رشید صاحب نے ہمیں درس دیا ہے کہ جس طرح سے میں نے سیاست میں رہ کر عوامی و تعمیری کام کیا، شہر کی ترقی کیلئے کوششیں کیں اور جس طرح میں نے غریبوں و جھونپڑپٹیوں کے مسائل حل کئے اسی طرح آپ کو ان کے درمیان رہ کر اپنی مدد کرنا جاری رکھنا چاہیے ۔غریبوں کے کام آنا چاہیے ۔انکے سکھ دکھ میں برابر کے شریک ہونا چاہیے ۔اس لئے ہم نے شیخ رشید صاحب کے عزم کو پورا کرنے کیلئے سیاست میں رہ کر عوامی و بنیادی مسائل کو حل کرنے اور غریبوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اور جب ہم نے یہ فیصلہ لے لیا ہے تو پھر آپ کو ہمارا اور ہمارے خاندان کا ساتھ دینا چاہیے ۔اس لئے آج آپکو اس دعوت ہر مدعو کیا گیا ۔آصف شیخ نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ہمیں شیخ رشید صاحب کے اس کام کو پورا کرنے میں وقت لگے لیکن آپ ہماری رہنمائی کریں ۔ہم سے کچھ غلطی ہوجائے تو درگزر کرتے ہوئے اصلاح کریں ہم اپنے اندر سدھار لانے کی پوریاں کوشش کریں گے اور سب جو ساتھ کی کر اس شہر کے غریب مزدور اور مالیگاؤں کی تعمیر و ترقی کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے ۔اس موقع پر حاجی خالد شیخ رشید نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔یہاں عمران شیخ رشید و عقیل حاجی، جلیل حاجی سمیت خانوادہ شیخ رشید حاجی شیخ شفیع کے اہل خانہ سمیت سیکڑوں بزرگ موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں