جموں و کشمیر سیٹ امتحان میں نوری اکیڈمی کے تین اُمیدواروں کی کامیابی

 جموں و کشمیر سیٹ امتحان میں نوری اکیڈمی کے تین اُمیدواروں کی کامیابی


مالیگاؤں (پریس ریلیز) یونیورسٹی آف جموں کے زیر انصرام پی ایچ ڈی اور پروفیسر شپ کے لیے لازمی امتحان ’’جموں اینڈ کشمیر الجبلٹی ٹیسٹ‘‘(JK-SET) یکم اکتوبر 2023ء کومنعقد ہوا، اس امتحان کے نتائج 29 دسمبر 2023ء کو ظاہر ہوئے۔ اس امتحان میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوری اکیڈمی کے تین اُمیدوار،عمر فاروق محمد فاروق میر، محمد وسیم حسین بھٹ اور تعظیم کوثر پرویز اختر نے نمایاں کامیابی درج کی ہے۔واضح ہو کہ عمر فاروق نے دسمبر 2022ء میں یو جی سی نیٹ امتحان اور جون 2023ء میں یو جی سی نیٹ امتحان جے آر ایف کے ساتھ کامیاب کیا ہے۔ 


اسی طرح تعظیم کوثر دو مرتبہ یو جی سی نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں اور اب دسمبر 2023ء امتحان میں جے آر ایف ایوارڈ لیٹر کے ساتھ کامیابی کے منتظر ہے۔ اسی طرح محمد وسیم حسین بھٹ نے بھی جون 2023ء امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی۔ تینوں اسٹوڈنٹس کے ذوق و شوق اور انتھک محنت کی بدولت انھیں ’’جے کے سیٹ امتحان‘‘ میں بھی کامیابی میسر آئی ہے۔ تینوں کامیاب اُمیدواروں کو حکومت سے منظور شدہ ، فروغ اُردو کے لیے کوشاں ادارہ ’’ نوری اکیڈمی ‘‘ کی جانب اعزازی سند سے نوازا گیا۔ اس کامیابی پر نوری اکیڈمی کے ڈائریکٹر عطاء الرحمٰن نوری نے مسرت کے ساتھ مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بارگاہِ صمدیت میں دعا ہے کہ اللہ پاک تمام طلبا و طالبات کو اپنے مقاصد میں کامیابی اورنوری اکیڈمی کو مستحکم فرمائے۔آمین

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی