شری رامپور و گورکھپور سے جرائم پیشہ افراد مالیگاؤں میں خیمہ زن، آصف شیخ رشید، چچا و بھائیوں کے ٹھکانوں اور کاروبار و آفس پر بدمعاشوں کی نظر سیاسی مخالفین اور مقامی جرائم پیشہ افراد آصف شیخ رشید و برادران کو جان سے مارنے کی سازش کر رہے ہیں ، پولس حکام کو آصف شیخ کی شکایت

 شری رامپور و گورکھپور سے جرائم پیشہ افراد مالیگاؤں میں خیمہ زن، آصف شیخ رشید، چچا و بھائیوں کے ٹھکانوں اور کاروبار و آفس پر بدمعاشوں کی نظر 

سیاسی مخالفین اور مقامی جرائم پیشہ افراد آصف شیخ رشید و برادران کو جان سے مارنے کی سازش کر رہے ہیں ، پولس حکام کو آصف شیخ کی شکایت 



 

 مالیگاؤں ( راست نامہ نگار) اس بات کا خدشہ ہے کہ مالیگاؤں شہر میں کچھ نامعلوم لوگوں کی طرف سے میری جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، اس کی مکمل تحقیقات اور متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اسطرح کا ایک شکایتی مکتوب آصف شیخ رشید نے پولس انتظامیہ کو دیا ہے ۔مکتوب میں انہوں نے لکھا ہے کہ مالیگاؤں شہر میں میرے والد شیخ رشید تقریباً 40 سال سے سیاسی اور سماجی زندگی میں سرگرم عمل رہے ہیں اور مالیگاؤں شہر سے دو بار ایم ایل اے منتخب ہوئے اور کارپوریشن کے میئر بھی منتخب  ہوئے تھے ۔انکا ایک نام شہر میں تھا۔ اس کے بعد میں گزشتہ 20 سالوں سے سیاسی اور سماجی میدان میں بھی سرگرم عمل ہوں اور ایم ایل اے کے طور پر منتخب بھی ہوا اور مالیگاؤں شہر کے لوگوں نے کارپوریشن کا میئر بھی منتخب کیا۔


چونکہ مجھے سیاسی وراثت میرے والد سے ملی ہے، میں اور میرا خاندان ہمیشہ سماجی کاموں میں مالیگاؤں شہر کے غریب لوگوں کی خدمت کرتے رہے ہیں۔ اسی دوران کچھ سیاسی مخالفین بھی بن گئے اور اسی وجہ سے جیسے جیسے اسمبلی انتخابات قریب آرہے ہیں، مذکورہ سیاسی مخالفین میرے خلاف سرگرم ہوگئے ہیں اور اسی سے انہوں نے مجھے یا میرے چچا، ان کے بچوں اور میرے دیگر خاندان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ چند نامعلوم افراد کی طرف سے پچھلے کچھ دنوں سے اس طرح کی غیر قانونی سرگرمی بڑھتی نظر آ رہی ہے۔


میری معلومات کے مطابق سیاسی مخالفین نے شری رام پور ضلع احمد نگر اور گورکھپور (یو پی) سے کچھ نامعلوم گینگسٹر اور بدنام زمانہ بدمعاشوں کو بلایا ہے اور ان کے ذریعے میرے گھر، آفس اور جہاں میں باقاعدگی سے آتا اور جاتا ہوں ان جگہوں پر بھی میری نگرانی کر رہے ہیں ۔ لہٰذا اس حوالے سے میں سمجھتا ہوں کہ کچھ سیاسی مخالفین اور مقامی جرائم پیشہ افراد مجھے اور میرے خاندان کو قتل کرنے کے لیے سپاری دیکر میرا اور میرے خاندان کا گزشتہ 40 سال کا سیاسی کیرئیر ختم کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔اور شری رامپور ضلع احمد نگر و گورکھپور (یو پی) کے سرائے والوں کو مالیگاؤں کے ہمارے سیاسی مخالفین اپنے سیاسی مفادات کیلئے مالیگاؤں میں ایسے کریمنل افراد کو پناہ دے رہے ہیں اور مجھے اور میرے خاندان کے افراد کو مارنے کے لیے رسد و خوراک فراہم کی جارہی ہے ان غنڈہ عناصر کو رہنے کیلئے رہائش، کھانا اور چار پہیہ اور دو پہیہ گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں۔ 


یہ نامعلوم مشتبہ غنڈے میرے دفتر، گھر کے ساتھ ساتھ میرے چچا اور ان کے بچوں کے گھر اور روزمرہ کی زندگی میں ان کے آمد و رفت اور کاروبار کی جگہ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

جیسے ہی یہ معلومات مجھکو ملی ہم نے پولس انتظامیہ سے رابطہ کیا اور مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ معاملے کی مکمل چھان بین کرکے ان بدمعاشوں اور میرے سیاسی مخالفین کی کال ڈیٹیل چیک کی جائے اور باہر سے مالیگاؤں شہر میں آنے والے نامعلوم مشتبہ افراد کے تعلق سے بھی صحیح معلومات حاصل کی جائیں اور مجھ پر اور میرے خاندان کے افراد، میرے چچا، ان کے بچوں اور خاندان کے دیگر افراد پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے اور ان پر نظر رکھی جائے، ان پر مناسب قانونی کارروائی کی جائے ۔اسطرح کا مکتوب بھی آصف شیخ نے پولس انتظامیہ کو دیا ہے ۔آصف شیخ نے لکھا کہ اگر اس ضمن میں کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو اس کی تمام تر ذمہ داری مہاراشٹر حکومت اور محکمہ داخلہ کی ہوگی۔اس لئے عاجزانہ درخواست کرتا ہوں ہے کہ اس معاملے کی مناسب تحقیقات اور کارروائی کی جائے۔ آصف شیخ رشید نے اس مکتوب کی 

ایک کاپی نائب وزیر اعلیٰ و وزیر داخلہ دیویندر فرنویس ، ڈائریکٹر جنرل آف پولس، سپرنٹنڈنٹ آف پولس ناسک دیہی ،ایڈیشنل ایس پی ،ڈی وائے ایس پی ، مالیگاؤں کو بھی دی ہے ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی