دھیان دیں "MHT-CET 2024" رجسٹریشن کی تاریخ بڑھی 8 مارچ تک اور امتحان ماہ اپریل میں

 دھیان دیں "MHT-CET 2024" رجسٹریشن کی تاریخ بڑھی 8 مارچ تک اور امتحان ماہ اپریل میں 



 

مالیگاؤں (پریس ریلیز) ریاست مہاراشٹر کی تمام  انجینئرنگ  و فارمیسی ڈگری کالجوں میں داخلے MHT-CET 2024کی بناء پر ہی ہوتے ہیں۔ چار سالہ انجینئرنگ و فارمیسی ڈگری کورسیس کے سال اول میں داخلے کیلئے اس امتحان کو دینا لازمی ہے۔ اس امتحان کو دینے سے قبل آن لائن طریقہ کار سے رجسٹریشن کیا جاتا ہے۔ جس کی آخری تاریخ 8 مارچ 2024 ہوگئی ہے اور  فارم نہ بھرنے کی صورت میں کسی بھی طریقہ سے داخلے ممکن نہیں ہوتے ہیں۔  اسی لئے طلبہ و سرپرست حضرات قبل از وقت MHT-CET کیلئے آن لائن رجسٹریشن ضرور کر والیں۔


 آن لائن رجسٹریشن کیلئے ضروری ہدایات میں طالب علم کے پاس " ای میل آئی ڈی اور اکٹیو موبائیل نمبر ( جس پر ریچارج کیا ہو) " رہنا ضروری ہے۔ دستاویزات میں اوریجنل آدھار کارڈ،  دسویں مارکس شیٹ، بارہویں مارکس شیٹ(اگر ہے تو)  ، اوبی سی ( ریزرو کٹیگری کیلئے) رجسٹریشن کیلئے ضروری ہے۔ اس طرح سے پاسپورٹ سائز فوٹو اور ڈیجیٹل سائن اپلوڈ کرنا ضروری ہے۔

 کسی بھی ایک گروپ PCM / PCB میں رجسٹریشن کیلئے درکار آن لائن فیس، اوپن کٹیگری کیلئے Rs 1000/- ، ریزرو کٹیگری (او بی سی وغیرہ) کیلئےRs 800/- کے ساتھ تقریباً دس سے بائیس روپیہ آن لائن ٹیکس دینا پڑے گا۔ اگر دو گروپ یعنی PCMB میں فارم بھرا جاتا ہے تو اسے اوپن کٹیگری میں  Rs 2000 /- ،ریزرو کٹیگری میں  Rs 1600/-فیس بھرنا پڑے گی۔  واضح رہے انجینئرنگ کورسیس کیلئے PCMگروپ میں سی ای ٹی امتحان دینا ضروری ہے۔


منصورہ انجینئرنگ کالج میں مفت رجسٹریشن کی سہولیات سے طلبہ فائدہ اٹھائیں۔ معلومات اور رہنمائی کیلئے منصورہ انجیئنرنگ کالج کے سی ای سیل سے رابطہ قائم کریں۔ 9028254518

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی