ملک میں سنگین حالات، دستور ہند کی حفاظت کیلئے ہمارا اولین فرض ہے کہ ہم آپسی اختلاف ختم کر انڈیا الائنس کی امیدوار شوبھا تائی بچھاؤ کو کامیاب کریں :آصف شیخ راشٹروادی کانگریس پارٹی پارلمینٹری بورڈ کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے ، بوتھ وائز ورکروں کی ٹیم میدان میں پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرس کی سہولیات کیلئے NCP کا شامیانہ ، 17 مئی کو مشاورت چوک میں تاریخ ساز جلسے کا اعلان

 ملک میں سنگین حالات، دستور ہند کی حفاظت کیلئے ہمارا اولین فرض ہے کہ ہم آپسی اختلاف ختم کر انڈیا الائنس کی امیدوار شوبھا تائی بچھاؤ کو کامیاب کریں :آصف شیخ

راشٹروادی کانگریس پارٹی پارلمینٹری بورڈ کی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے ، بوتھ وائز ورکروں کی ٹیم میدان میں

پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹرس کی سہولیات کیلئے NCP کا شامیانہ ، 17 مئی کو مشاورت چوک میں تاریخ ساز جلسے کا اعلان




مالیگاؤں  (راست نامہ نگار) ہم انڈیا الائنس میں پہلے سے ہی شامل ہیں اور ہم روز اول سے مضبوط سیکولر امیدوار کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں، تاکہ مالیگاؤں دھولیہ لوک سبھا حلقہ سے سیکولر امیدوار کامیاب ہوسکے ۔اب جبکہ کانگریس پارٹی کی نامزد امیدوار اور انڈیا الائنس کی شوبھا تائی بچھاؤ کو امیدوار بنایا گیا ہے اور انکا مقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے سبھاش بھامرے سے ہیں ۔اس چناؤ میں جمہوریت کی بقاء کیلئے ہمیں میں 20 مئی کو سو فیصد ووٹنگ کرنا ضروری ہے ۔اس کیلئے شہر بھر میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے جہاں جہاں ورکر ہیں، کارپوریٹر ہیں وہاں ہم زمینی سطح پر پولنگ بوتھ وائز کام شروع کررہے ہیں ۔اسطرح کا فیصلہ ہم نے آج راشٹروادی کانگریس پارٹی پارلیمنٹری بورڈ کی میٹنگ میں طئے کیا ہے ۔ہمارے ورکر اور کارپوریٹر عوام کی مدد کیلئے تیار رہیں گے ۔ووٹر سلپ کی تقسیم کا جائزہ لیا جائے گا۔جنہیں ووٹر سلپ نہیں ملی انہیں ووٹر سلپ دی جائے گی ۔اس طرح کی تفصیلات آصف شیخ رشید نے ہزار کھولی رابطہ آفس پر منعقدہ پریس کانفرنس سے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج ووٹر لسٹ میں جو خامیوں کی نشاندہی ہوئی ہیں  وہ ایک سازش کے تحت جان بوجھ کر کی گئی ہے تاکہ مسلم ووٹوں کا فیصد کم ہو سکے ۔لیکن ہم فیصد بڑھانے کیلئے جلسہ جلوس سے اوپر اٹھ کر عوام کے بیچ محنت کرینگے ۔پولنگ بوتھ وائز ووٹر لسٹ کے مطابق ووٹرز کو مدد کرینگے ۔آصف شیخ نے کہا کہ الیکشن سے دو روز قبل ہی پولنگ سینٹر کے باہر منڈپ لگا کر ووٹر کیلئے ووٹر سلپ، شامیانے کا نظم کیا جائے گا، پنکھے کا نظم اور پانی وغیرہ کا نظم کیا جائے گا ۔


آصف شیخ نے کہا کہ مرکز سے بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار سے بے دخل کرنا ہمارا مقصد ہے ۔ہم دستور کی حفاظت کیلئے انڈیا الائنس میں شامل ہیں ہمارا مقصد صرف یہ ہے کہ آج سیکولر امیدوار کو ووٹ دیکر کامیاب کرنا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ آج مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی ملک میں نفرت کی سیاست کررہی ہیں، ملک کے آئین کو تبدیل کررہی ہیں، قانون خطرہ میں ہیں ۔افراد تفری کا ماحول ہے ملک میں ایک عجیب سی بے چینی ہے ۔ہندو مسلم کی سیاست کر ملک کے آئینی ڈھانچے کو کمزور کیا جارہا ہے ۔دستور کو تبدیل کیا جارہا ہے ۔اس اہم اور سنگین حالات میں ہمارا اولین فرض ہے کہ ہم آپسی اختلاف ختم کرکے بی جے پی کو شکست دیکر انڈیا الائنس کی امیدوار شوبھا تائی بچھاؤ کو کامیاب کریں ۔

راشٹروادی کانگریس پارٹی رابطہ آفس ہزار کھولی پر چاندوڑ کے سابق ایم ایل اے سریش کوتوال جو ناسک ضلع دیہی کانگریس پارٹی کے صدر ہیں جو دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ کے ذمہ دار بھی ہیں نے انڈیا الائنس میں شامل کانگریس، این سی پی، سماجوادی وغیرہ کے لیڈران کی جلد میٹنگ ہوگی ۔تاکہ شہر میں ایک بیداری کا ماحول بنا کر عوام کو سو فیصد ووٹنگ کرنے کیلئے تیار کیا جائے ۔اس طرح کی تفصیلات بھی آصف شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں دی ۔اس پریس کانفرنس میں آصف شیخ رشید کے علاوہ سابق میئر طاہرہ شیخ رشید،اسلم انصاری، عتیق بیٹری والا، اعجاز عمر، صابر گوہر، شاہد ریشم والا ،ایڈوکیٹ ہدایت اللہ ،حافظ انیس اظہر، یاسمین سید، مہرون النساء آپا وغیرہ موجود تھے ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی