سو فیصد ووٹنگ کرنے اور شوبھا تائی کو کامیاب کرنے کے مقصد سے شیخ رشید چیریٹیبل فاؤنڈیشن کی ووٹرس کیلئے سہولیات، 50 اسٹالوں سے ووٹر سلپ کی تقسیم :آصف شیخ

 سو فیصد ووٹنگ کرنے اور شوبھا تائی کو کامیاب کرنے کے مقصد سے شیخ رشید چیریٹیبل فاؤنڈیشن کی ووٹرس کیلئے سہولیات، 50 اسٹالوں سے ووٹر سلپ کی تقسیم :آصف شیخ 



مالیگاؤں (پریس ریلیز) دھولیہ مالیگاؤں پارلیمنٹ حلقہ سے کانگریس پارٹی کی امیدوار شوبھا تائی بچھاؤ کے پرچار کیلئے شیخ رشید چیریٹیبل فاؤنڈیشن کی جانب سے عوام کی سہولیات کیلئے اسٹال لگائے گئے ہیں۔اس اسٹال  سے ووٹروں کی سلیپ اور یادی سے منسلک کام کیا جارہا ہے۔ شہر بھر میں آج اتوار کی رات تک 50 سے زائد اسٹال لگائے جائیں گے جہاں سے عوام استفادہ حاصل کرسکتی ہے۔اس طرح کی تفصیلات راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر و شیخ رشید چیریٹیبل فاؤنڈیشن کے ذمہ دار آصف شیخ رشید نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ بی ایل اوز نے جو سلپ تقسیم کی ہے اس میں کئی سیکڑوں لوگوں کو ابھی تک ووٹر سلپ نہیں مل سکی ہے اسی طرح ووٹ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوگئی ہے جس سے عوام کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ 

ایک ذمہ دار شہری ہونے کے سبب اپنی سیاسی و قومی اور ملی ذمہ داری سمجھ کر ووٹرس کے لئے آسانی پیدا کرنے کی غرض سے ہم نے شیخ رشید چیریٹیبل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شہر کے مختلف علاقوں میں 50اسٹال لگائے ہیں ۔تاکہ ووٹرس جو سلپ دیتے ہوئے انہیں انکا پولنگ سینٹر بتایا جارہا ہے اور انہیں ووٹ دینے کی اپیل کی جارہی ہیں ۔آصف شیخ نے بتایا کہ ہمارا مقصد سو فیصد ووٹنگ کروانا ہے تاکہ فرقہ پرست امیدوار کے مقابل ایک سیکولر امیدوار کامیاب ہوسکے ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی