احیاء رسالۃ المسجد ہماراپروگرام: زندہ کرو مسجد کاحقیقی پیغام

احیاء رسالۃ المسجد

ہماراپروگرام:
زندہ کرو مسجد کاحقیقی پیغام



مالیگاؤں 29 جنوری (پریس ریلیز) صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر اور جامعہ محمدیہ منصورہ کے اشتراک سے مہاراشٹر میں "رسالۃ المسجد "یعنی " مسجد کاحقیقی پیغام " کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
     کل 27 جنوری بروز پیر صبح دس بجے سیمینار ہال کلیۃ الشریعۃ منصورہ میں محترم جناب ڈاکٹر سعید احمد فیضی صاحب حفظہ اللہ کی صدارت میں  رئیس الجامعہ فضیلۃالشیخ ارشد مختار محمدی حفظہ اللہ کی سرپرستی میں مہاراشٹر کی مساجد کے آئمہ کرام اورٹرسٹیان کی ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی ، اس میٹنگ میں مہاراشٹر بھر سے تقریبا 80 سے زائد ائمہ کرام و ٹرسٹیان مساجد نے شرکت کی.
میٹنگ کا آغاز حافظ عمار بدوی  محمدی کی تلاوت سے ہوا،مولانا عطاء اللہ محمدی نائب ناظم  صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر نے استقبالیہ کلمات کہے  اور میٹنگ کی غرض و غایت بیان کی ،
    دکتور محمدنسیم مدنی حفظہ اللہ نے میٹنگ کے مرکزی عنوان احیاء رسالۃ المسجد پر خطاب کیا ، آپ نے اس سلسلے میں مساجد سے ہونے والی دینی ، تعلیمی ،دعوتی و رفاہی
 اور دیگر نشاطات پر روشنی ڈالی،
    مولانا فضل الرحمن محمدی  ناظم اعلی صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر نے " ائمہ کرام کا مقام" کے عنوان سے قرآن و سنت کی روشنی میں مختصرا خطاب کیا اور اس ضمن میں انہوں نے ائمہ کرام کے منصب اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔
    دکتور محمد یوسف طلحہ مدنی حفظہ اللہ نے تحریکوں کی کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایا کہ بنیادی طور پر تحریکات کی کامیابی اخلاص نیت پر ہوتی ہے۔
     فضیلۃ الشیخ ارشد مختار محمدی رئیس الجامعہ محمدیہ نے امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث  مہاراشٹر اور ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی کا اظہار فرمایا اور اس پروگرام کے مستقبل کے عزائم پر تفصیل کے ساتھ گفتگو فرمائی،آپ نے کہا کہ بہت بڑے ہدف کو پانے کے لئے ابتداء میں چھوٹے قدم اٹھائے جائیں۔پہلا قدم یہ ہونا چاہئیے کہ لوگوں کونماز کی طرف راغب کیا جائے ۔اور جو نمازی ہیں ان کی نمازوں کی اصلاح کی جائے۔
محترم جناب ڈاکٹر سعید احمد فیضی صاحب حفظہ اللہ نے ائمہ کرام کو ان کی ذمہ داریوں کی جانب توجہ دلائی اور بیش قیمت نصیحتوں سے نوازا۔
مولانا رضوان احمد سلفی صاحب
نائب ناظم صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر،  مولانا محمد یوسف محمدی صاحب نائب امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر،
مولانا طاہر بیگ محمدی صاحب سابق نائب امیر صوبائی جمعیت اہلحدیث مہاراشٹر، مولانا کلیم محمدی صاحب اور مولانا محمد امین محمدی صاحب نے اپنے تاثرات پیش کیے۔
     میٹنگ کاایک حصہ  کھلا سیشن بھی تھا جس میں تمام شرکائے مجلس کو سوال کرنے اور اس پروگرام سے متعلق اپنی رائے کے اظہار کا بھی موقع فراہم کیا گیا، چنانچہ حاضرین  نے اس پروگرام کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا اور اس کے مختلف پہلوؤں پر اپنی رائے بھی پیش کیں ۔
دکتور محمدنسیم مدنی حفظہ اللہ نے میٹنگ میں پاس کی گئی قرارداد پڑھ کر سنائیں۔
     اس طے شدہ پروگرام میں پیش قدمی کے لیے تمام  ائمہ مساجد  کوکچھ  فارم دیے گئے ہیں جن کو ایک ماہ میں پر کرکے دفتر اہل حدیث منزل میں جمع کرانا ہے۔
آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ اس میٹنگ کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔اس میٹنگ کی نظامت مولانا عطاء اللہ محمدی حفظہ اللہ نے بحسن وخوبی نبھائی.

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی