ملک کی آزادی کے بعد سے اٹھی سب سے بڑی تحریک CAA, NRC, NPR کو ڈائنا میٹ کرنے کی سازش سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج سے وارث پٹھان کے بیان کی مکمل جانچ کروانا ضروری وارث پٹھان کے فرقہ وارانہ بیان کی ہم مسلمان مذمت کرتے ہیں وہ مسلمانوں سے معافی مانگے :سابق رکن اسمبلی آصف شیخ

ملک کی آزادی کے بعد سے اٹھی سب سے بڑی تحریک CAA, NRC, NPR کو ڈائنا میٹ کرنے کی سازش


سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج سے وارث پٹھان کے بیان کی مکمل جانچ کروانا ضروری

وارث پٹھان کے فرقہ وارانہ بیان کی ہم مسلمان مذمت کرتے ہیں وہ مسلمانوں سے معافی مانگے :سابق رکن اسمبلی آصف شیخ



مالیگاؤں 21 فروری : ماضی میں اکبر الدین اویسی کے بیان پر ہنگامہ ہوا تھا اکبر الدین اویسی نے فرقہ وارانہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ 15 منٹ کے واسطے پولس ہٹا دو سمجھ میں آجائے گا ۔اکبر الدین اویسی کے بیان کو پھر دوسرے انداز سے مجلس اتحاد المسلمین کے قومی ترجمان سابق ایم ایل اے وارث پٹھان نے بھی کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں ایک انتہائی فرقہ پرستی پر مبنی بیان دیا مجلس اتحاد المسلمین کے سابق رکن اسمبلی وارث پٹھان نے کہا کہ 15 کروڑ مسلمان سو کروڑ پر بھاری ہے جسکی ہم مذمت کرتے ہیں اسطرح کا اظہار خیال مالیگاؤں کانگریس کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا موصوف نے کہا کہ ایم آئی ایم پارٹی بی جے پی کی بی ٹیم ہے ۔ خفیہ معاہدہ اے اور بی ٹیم کے بیچ ہوا ہے کہ ملک میں سی اے اے و این پی آر اور این آر سی کی مخالفت میں جاری تحریک کو ڈائنا مائیٹ کرے ۔ آصف شیخ نے مطالبہ کیا کہ وارث پٹھان کے بیان کی مکمل جانچ ہونا چاہئے اور اس جانچ کو سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کے ذریعے کروانا چاہیے تاکہ اسکے پیچھے کا راز عوام کو معلوم ہوسکے ۔آصف شیخ نے کہا کہ وارث پٹھان کو ہندوستانی عوام سے معافی مانگنا چاہیے اور خاص طور سے وارث پٹھان کو مسلمانوں سے معافی مانگنا چاہیے ۔آصف شیخ نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہندو مسلمانوں کو لڑانے کوشش کررہی ہے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے کہا کہ آزادی کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی تحریک جو ملک بھر میں سی اے اے اور این آر سی و این پی آر کے خلاف تحریک جاری ہیں سرکار کے ہوش اڑ گئے ہیں،  ہندو، مسلمان ۔دلت، سکھ، عسائی، بدھسٹ سمیت تمام مذہب کے سیکولر عوام سرکار کے ظالمانہ قانون کے خلاف لڑ رہے ہیں اور مجلس کے قومی ترجمان بھارتیہ جنتا پارٹی کی مدد کررہی ہے وارث پٹھان کا بیان ملک کی گنگا جمنی تہذیب کے خلاف ہے ملک میں جاری تحریکات کو ڈائنامائٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ایسے میں ہم مسلمانوں کو ہوش سے کام لینا چاہیے َجذبات سے ہٹ کر سمجھداری سے مظاہرہ کرنا چاہیے۔بھارتیہ جنتا پارٹی اور مجلس اتحاد المسلمین کی ملی بھگت سے ملک کے ہندو مسلمانوں کو لڑانے کی سازش کی جارہی ہے ۔مسلمانوں کو ایسی فرقہ پرست پارٹی ایم آئی ایم اور بی جے پی سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ہم تمام ہندوستانی خاص طور سے مالیگاؤں کے مسلمان اس فرقہ وارانہ بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں ۔ آصف شیخ نے کہا کہ ملک بھر کی تمام ملی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ وارث پٹھان کے اس فرقہ وارانہ بیان کی مذمت کرے اور اپنا بیان جاری کرے. 

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی