شارٹ سرکٹ کے سبب کھڈا جین علاقے کے قریب 6 گوداموں میں لگی بھیانک آگ تقریباً 1، کروڑ سے زائد کے نقصان کا اندازہ


مالیگاؤں / 30 اپریل کی رات 8 بجے سے 9 بجے کے درمیان کھڈا جین شیو ناتھ نگر جاکھوٹیا بھون کے پیچھے واقع (1)مالک  کیلا رام کے راج ٹرانسپورٹ کے صوت گودام ، (2) مان سنگھ راٹھوڑ کے بھوانی ٹرانسپورٹ ، (3)  جسونت سنگھ راٹھوڑ کے پون ٹرانسپورٹ ، (4)  ببلو  پٹنی  کے گٹی گودام ، (5)  شکتی سنگھ کے گٹھان گودام اور (6) اقبال بھائی فریج والے کے فریج ریپئرنگ کے گودام میں اچانک شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگ گئی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے بھیانک رخ اختیار کرتے ہوئے سبھی گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، آگ کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ عملہ کے شکیل تیراک ، سنجے پوار ، تکارام ، یونس خان ، راجندر جادھو ، دینکر گوتے ، سنیل باگل ، موہن بیراگی ، ڈرائیور شیخ واصف ، فیروز خان ، جمیل شیخ ، شیخ نظام ، مبین شیخ سمیت دیگر مان دھن ملازمین نے موقع پر پہونچ کر 30 سے 35 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی مدد سے بھڑکتی آگ پر قابو پانے میں دیر رات کامیابی حاصل کی ، معلوم ہوکے جس مقام پر آگ لگی تھی اسکے پیچھے بستی بھی واقع ہے ، اس بستی کو آگ سے محفوظ رکھنے کے لئے فائر بریگیڈ عملہ نے حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے 4 فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو گودام کے پیچھے واقع بستی میں لگا کر آگ کو مزید بڑھنے سے روکا جس کی وجہ سے آگ بستی تک نہیں پہونچ سکی اور ایک بڑا حادثہ شہر میں رونما ہونے سے بچ گیا ہے تادم تحریر آگ پر قابو پانے کا کام جاری ہے اس آگ زنی میں ایک کروڑ روپے سے زائد کے مالی نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی