ایک لاکھ 8 ہزار بجلی صارفین میں سے اکتوبر ماہ میں صرف 40 ہزار صارفین نے ہی بجلی بلوں کی ادائیگی کی ہے نومبر ماہ کے اختتام تک بجلی بلوں کی ادائیگی صارفین کردیں ورنہ پرائیویٹ کمپنی بجلی بلوں کے تھک بقایا ادا نہ کرنے والے صارفین کے کنکشن منقطع کرنے کی تیاری میں ‏


ایک لاکھ 8 ہزار بجلی صارفین میں سے اکتوبر ماہ میں صرف 40 ہزار صارفین نے ہی بجلی بلوں کی ادائیگی کی ہے 

نومبر ماہ کے اختتام تک بجلی بلوں کی ادائیگی صارفین کردیں ورنہ پرائیویٹ کمپنی بجلی بلوں کے تھک بقایا ادا نہ کرنے والے صارفین کے کنکشن منقطع کرنے کی تیاری میں 


مالیگاؤں 25 نومبر / جاری ماہ کے اختتام تک اگر مہینہ واری تھک بقایا بجلی بلوں کی ادائیگی نہ کرنے پر کولکاتا کی پرائیویٹ کمپنی بنام مالیگاؤں پاور سپلائی کمپنی نے بجلی صارفین کے بجلی کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے. جس میں تفصیل سے کہا گیا ہے کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بجلی صارفین وقت پر بجلی بل ادائیگی سے قاصر ہیں. اعدادوشمار کی روشنی میں مالیگاؤں پاور سپلائی کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک لاکھ 8 ہزار بجلی صارفین نے اپنے بجلی سے اکتوبر ماہ میں صرف 40 ہزار بجلی صارفین نے اپنے بجلی بلوں کی ادائیگی ماہانہ طور پر کی ہے جو کہ اوسط سے کم ہے. اس لئے پرائیویٹ کمپنی نے موجودہ صورتحال میں فیصلہ کیا ہے کہ بار بار فون اور ایس ایم ایس کے ذریعے بجلی بلوں کی ادائیگی کی جو اپیل کی جاتی رہی ہے اس کا صارفین پر کوئی معقول اثر نہیں ہورہا ہے. اس لئے اب بجلی کمپنی کے ذریعے سخت کارروائی کی جائے گی ایسے میں ماہانہ بجلی بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے صارفین اگر جاری ماہ کے اختتام تک بجلی بلوں کی ادائیگی نہیں کرتے ہیں تو ان کے بجلی کنکشن کٹ کئے جانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہ جائے گا. اس لئے پرائیویٹ بجلی کمپنی صارفین سے آخری مرتبہ درخواست کررہی ہے کہ وہ جاری ماہ کے آخر تک بجلی بلوں کی ادائیگی کرکے مالیگاؤں پاور سپلائی کمپنی کے ساتھ تعاون کریں. پرائیویٹ کمپنی سرکاری بجلی کمپنی سے جتنی بجلی حاصل کررہی ہے اس میں سے بھی تقریباً پچاس فیصد تک چوری اور نقصان کا امکان ظاہر کیا گیا ہے. رہی سہی کسر وقت پر بجلی بل ادا نہ کرنے سے بھی پوری ہوجا رہی ہے. لہذا پرائیویٹ کمپنی وقت پر بجلی بل نہ بھرنے والوں کے کنکشن منقطع کرے گی. کمپنی کی جانب سے موصولہ مکتوب میں ریاستی حکومت کے وزیر توانائی نتن راؤت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بجلی صارفین ہر ماہ پابندی سے بجلی بل ادا نہیں کریں گے تو ان کے بجلی کنکشن منقطع کرنے کی کارروائی ہوگی ایسے میں بجلی صارفین وقت پر بجلی بل صارفین وقت پر بجلی بل ادا کردیں ورنہ آنے والے دنوں میں بجلی بلوں پر تھک بقایا بھی بڑھتا جائے گا. مالیگاؤں پاور کمپنی سرکاری بجلی کمپنی کو بروقت پے مینٹ نہ کرنے کی صورت میں دشواری سے دوچار ہے. ایسے میں سخت کاروائی ہی واحد راستہ رہ جاتا ہے. اس طرح کا انتباہ بھی مالیگاؤں پاور سپلائی کمپنی کے ذریعے دیا ہے اور صارفین سے درخواست کی ہے کہ جاری ماہ کے اختتام تک بجلی بلوں کی ادائیگی کردیں.

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی