کارپوریشن چناؤ کسی بھی وقت ہونے کا امکان، این سی پی کے تمام ورکرز سرگرم ہوجائیں ، شہریان کی امید بھری نظریں راشٹروادی پر لگی :آصف شیخ راشٹروادی کانگریس پارٹی و او بی سی سیل کی جائزہ میٹنگ میں کئی اہم فیصلے، ریاستی صدر کا استقبال ہم نے ہمیشہ شہر کی ترقی کیلئے اپنی خدمات وقف کی ہے ، دیگر سیاسی جماعتیں صرف الیکشن ایام میں عوام کو گمراہ کر ووٹ بٹورنے آتی ہیں

 کارپوریشن چناؤ کسی بھی وقت ہونے کا امکان، این سی پی کے تمام ورکرز سرگرم ہوجائیں ، شہریان کی امید بھری نظریں راشٹروادی پر لگی :آصف شیخ 

 راشٹروادی کانگریس پارٹی و او بی سی سیل کی جائزہ میٹنگ میں کئی اہم فیصلے، ریاستی صدر کا استقبال

ہم نے ہمیشہ شہر کی ترقی کیلئے اپنی خدمات وقف کی ہے ، دیگر سیاسی جماعتیں صرف الیکشن ایام میں عوام کو گمراہ کر ووٹ بٹورنے آتی ہیں


مالیگاؤں (راست نامہ نگار) شہریان مالیگاؤں کی امید بھری نظریں راشٹروادی کانگریس پارٹی پر لگی ہوئی ہیں اس لئے کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی عوام کے بیچ میں رہ کر عوام کے مسائل حل کرتی ہیں، شہر میں جگہ جگہ تعمیری کاموں کا جال بچھاتی ہیں، تعلیم، تفریح، تعمیر اور روزگار کو لیکر راشٹروادی کانگریس پارٹی کی خدمات اظہر من الشمش ہیں ۔اسطرح کا اظہار آج راشٹروادی بھون پر منعقدہ این سی پی و او بی سی سیل کی جائزہ میٹنگ سے ضلعی صدر آصف شیخ رشید نے کیا ۔موصوف نے کہا کہ شیخ رشید کے مشورے سے پارٹی اپنی حکمت عملی تیار کررہی ہیں اور ہمیں اللہ کی ذات سے امید ہے کہ اس مرتبہ بھی راشٹروادی کانگریس پارٹی اپنے دم پر کارپوریشن چناؤ میں اکثریت حاصل کرتے ہوئے میئر کیلئے کرسی فاتح کریگی ۔آصف شیخ نے کہا کہ شہر کے حالات انتہائی ناگفتہ بہ ہے، شہر میں نمائندگی کا فقدان ہے، دوسری سیاسی جماعتوں کی کوئی نمائندگی نہیں 

ہے، شہر بے یار و مددگار ہوچکا ہے ۔اب مالیگاؤں شہر کی عوام راشٹروادی کانگریس پارٹی کے کاموں اور کارکردگی کو دیکھ کر این سی پی کیساتھ جٹ رہی ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام یونٹ و سیل کے عہدیداران، ورکرس اور خواہش مند امیدوار ایکٹیو ہوجائیں ،عوام میں پارٹی کے کاموں کی تشہیر کریں، عوام کے مسائل حل کریں، لوگوں کے سکھ دکھ میں شامل رہیں، پارٹی کے اندرونی معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کریں ۔ اس موقع پر آصف شیخ رشید نے کہا کہ کارپوریشن چناؤ کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں اس لئے کارپوریشن چناؤ کیلئے سرگرم ہوجائیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم شیخ رشید صاحب کی قیادت میں پارٹی کو مضبوط کرتے ہوئے شہر میں اقتدار حاصل کریں گے ۔آئندہ ہمیں کارپوریشن چناؤ کے ساتھ ہی اسمبلی اور پارلیمنٹ چناؤ کا سامنا کرنا ہوگا اس لئے ملک و ریاست کے حالات کو دیکھتے ہوئے سیکولر ازم کی مضبوطی کیلئے اور شہر کی ترقی کیلئے این سی پی کو منتخب کرنا ضروری ہے ۔یہاں آصف شیخ نے کہا کہ شہر میں سب سوچ رہیں کہ قبرستان معاملہ میں آگے کیا ہوگا؟ لیکن میں آپ کو بتا دوں کہ قبرستان کی حفاظت کیلئے میں کسی بھی حد تک گزر کر قانونی طور پر قبرستان کی حفاظت کروں گا ۔آصف شیخ اور او بی سی سیل کے صدر منان بیگ نے او بی سی سیل کے ریاستی صدر ایشور بال بدھے کا استقبال کیا ۔اس موقع پر ایشور بال بدھے نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جائزہ میٹنگ میں کہا کہ پارٹی ہماری امید سے زیادہ کام کررہی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ مالیگاؤں شہر میں آئندہ اقتدار راشٹروادی کانگریس پارٹی کا ہوگا اور آنے والے اسمبلی چناؤ میں مالیگاؤں کی سیٹ این سی پی کے حصہ میں آئے اسطرح کی کوشش میں اجیت دادا پوار اور چھگن بھجبل سے ملاقات کرتے ہوئے کروں گا ۔اس موقع پر او بی سی سیل کے علاوہ راشٹروادی کانگریس پارٹی تمام سیل و یونٹ کے ذمہ داران، فادر باڈی کے عہدیداران وغیرہ شریک تھے ۔اس جائزہ میٹنگ کی نظامت و رسم شکریہ شکیل جانی بیگ نے انجام دی ۔یہاں اعجاز عمر، اسلم انصاری ،ریاض علی ،اجو لہسن والا ،عاصم راکی، رئیس عثمانی، اخلاق شاہ، آنند بھونسلے ،منمون شیوالے ،شکیل شاہ شاہد رشیم والا، منان بیگ، نثار راشن والا، ظہیر سپڑیا ماسٹر، غازی مظفر خان ،شکیل بیگ ،یاسمین سید، مہروالنساء آپا، سمیت مہیلا ونگ کے درجنوں عہدیداران موجود تھے ۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی